وزیراطلاعات عطا تارڑ کا پرنسپل ایچی سن کالج سے رابطہ

Mar 25, 2024 | 21:37 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے استعفیٰ کے معاملے پروفاقی حکومت کی جانب سے پرنسپل ایچی سن کالج سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے پرنسپل ایچی سن کالج استعفیٰ واپس لینے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ   پرنسپل ایچی سن کالج نےاستعفیٰ دیا،مائیکل تھامسن نے بورڈ آف گو رنر ز کے ممبران کیساتھ اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا، پرنسپل ایچی سن کالج ایم اےتھامس مائیکل نے اسٹاف کے نام خط لکھا۔ خط میں لکھاکہ سکول میں جانبدارنہ معاملات اور سیاسی مداخلت کی وجہ سےاستعفیٰ دیا،گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ معاملات نے گورننس کو خراب کیا ،بعض افراد کی تعیناتی کیلئے ترجیحی سلوک پر اصرار کیا جاتا ہے ۔
خط میں مزیدلکھاکہ سرکاری ملازمت کیلئےصائمہ احدچیمہ نےگورنرپنجاب کوپرنسپل کےفیصلےکےخلاف درخواست دی تھی،صائمہ احد چیمہ کا دو سال قبل اسلام آباد تبادلہ ہو گیا تھاصائمہ احدچیمہ نے بچوں کی سیٹ کے لیے اور بچوں کی فیس معافی کی درخواست دی تھی،پرنسپل نے صائمہ احد چیمہ کی درخواست کی منظوری نہیں دی، گورنر پنجاب نے بچوں کی تین سال کی فیس معاف کردی ،گورنر نے سکول سیٹ ریزرویشن کے حوالے سے تین سال تک فیس معافی کی پالیسی جاری کر دی۔    

مزیدخبریں