ایک نیوز: کور کمیٹی ممبران کا بانی تحریک انصاف کے وکلا کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار، اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
کمیٹی ممبران نے کہا تحریک انصاف کی قانونی ٹیم خاطرخواہ کام نہیں کر رہی۔
کور کمیٹی اجلاس میں 30 مارچ کے جلسے کو رمضان المبارک کے بعد رکھنے کی تجویز،کمیٹی ارکان نے کہا کہ رمضان المبارک میں جلسے میں لوگ نہیں آئیں گے۔عید المبارک کے بعد دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی جانی چاہیے۔
کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردی ہے۔جلسے کی اجازت سے متعلق قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔
سینیٹ انتخابات کے لیے حکمت عملی پر بھی طویل گفتگو کی گئی۔ارکان اسمبلی سے رابطے بڑھانے،سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی قیادت کو صوبوں کے دارلخلافہ میں مزید رہنے کی ہدایت کی گئی
کور کمیٹی ممبران کا چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گور خان کو خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے دورے کرنے کا مشورہ ،ارکان نے رائے دی کہ چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان اراکین اسمبلی سے خود ملاقاتیں کریں۔