تاحیات نااہلی کیس پرجسٹس یحیی آفریدی کا اختلافی نوٹ جاری

Mar 25, 2024 | 20:50 PM

ایک نیوز:آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کے کیس میں جسٹس یحیی آفریدی کا اختلافی نوٹ جاری کردیاگیا۔

سپریم کروٹ کے جسٹس یحیی آفریدی نے سمیع اللہ بلوچ کیس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے کی حمایت میں نوٹ تحریر کیا۔

جسٹس یحیی آفریدی نے لکھا کہ سمیع اللہ بلوچ کیس میں طے نااہلی مدت، الیکشن ایکٹ میں طے پانچ سالہ مدت پر حاوی ہے۔پارلیمنٹ سادہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی۔اٹھارہویں ترمیم میں آرٹیکل 61 ون ایف میں مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔اٹھارہویں ترمیم کا جائزہ لیتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔اٹھارہویں ترمیم سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

اختلافی نوٹ میں لکھا کہ سمیع اللہ بلوچ کیس کیمطابق نااہلی کورٹ آف لا کا ڈیکلیریشن باقی رہنے تک ہے۔سمیع اللہ بلوچ فیصلے کیمطابق بھی نااہلی تاحیات نہیں تھی۔

مزیدخبریں