وزیر اعظم کا دانش سکول اور اسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ

Mar 25, 2024 | 19:42 PM

ایک نیوز : وزیر اعظم شہبازشریف نے  دانش سکول اور اسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد،گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں منصوبہ شروع کیا جائے گا، وزیراعظم نے دانش اسکولوں اور اسپتالوں سے متعلق اہم پیش رفت رپورٹ مانگ لی، دانش سکولوں کے ساتھ  اسپتالوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، ہسپتال صحت کی نگہداشت کی اہم سہولیات کے طور پر کام کریں گے، دانش سکول اور اسپتال کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

 ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے  تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے ، وزیراعظم نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے بااختیار بنانے اور ضروری صحت کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت  کی ،وزیر اعظم نے کہا خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر عزم ہے ۔

مزیدخبریں