ڈور پھرنے سے نوجوان آصف کی ہلاکت :ملزم گرفتار

Mar 25, 2024 | 19:14 PM

ایک نیوز :فیصل آباد میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان آصف کی ہلاکت کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سی پی او علی ضیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آبادمیں ڈور پھرنے سے آصف کی ہلاکت کا ذمہ دارملزم عابد گرفتار کر لیا ، محمد عابد نے اعتراف جرم کر لیا،ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوئی، ملزم نے بتایا کہ بنک کی چھت پر پتنگ بازی کر رہا تھا، حادثے کے بعد ڈر گیا۔حادثے کے بعد ڈور اور پتنگ چھت پر ہی جلا دی،ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی ہی  پتنگ کی ڈور سے سے حادثہ ہوا۔

مزیدخبریں