پرویزالٰہی ،مونس الٰہی کےکاغذات مسترد ہونےکیخلاف اپیلوں پرجواب طلب

Mar 25, 2024 | 17:32 PM

ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ نے پرویزالٰہی، مونس الٰہی کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکیخلاف اپیلوں پرجواب طلب کرلیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے ضمنی الیکشن کیلئے  پرویز الہی اور مونس الہی کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں پر سماعت کی ۔ ٹربیونل نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے آر اوز سے جواب طلب کرلیا ۔ اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس شاہد کریم نے اپیلوں پر سماعت کی ۔

درخواستگزاروں کاکہنا تھاکہ ریٹرننگ افیسر نےمونس الہی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی  مسترد کیے۔  آر او نے پرویز الہی پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ریٹرننگ افیسر نے حقائق کے برعکس کاغذت نامزدگی مستردکیے ہیں۔  پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات چھپانے کے الزام میں مسترد کیے۔ مونس الہی کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔ عدالت ریٹرننگ افیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ 

مزیدخبریں