انٹربینک میں ڈالرکی قیمت بڑھ گئی 

Mar 25, 2024 | 17:23 PM

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے آغازپرانٹربینک میں ڈالرکی قیمت بڑھ گئی ، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1پیسےسستا،278.14روپےسےکم ہوکر278.13روپےپربند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 73 پیسےپرمستحکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرمارکیٹ 373 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 525 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔144 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 168 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 26 کروڑ 4 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 8 ارب 89 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,656 جبکہ کم ترین سطح 65,301 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں