پینے کا پانی ضائع کرنے پر22خاندانوں پر بھاری جرمانے 

Mar 25, 2024 | 14:12 PM

ایک نیوز :بھارتی شہر بنگلور میں پینے کا پانی ضائع کرنے پر 22خاندانوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق بنگلور میں پانی کی شدید قلت کے باعث پانی ضائع کرنے بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ، واٹر سپلائی بورڈ کے حکم کی خلاف ورزی پر 22خاندانوں پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں ہر خاندان کو  5,000بھارتی روپے جرمانہ اداکرناہوگا ۔

بنگلور میں واٹر سپلائی کمپنی کے مطابق 22 گھرانوں سے  1.1 لاکھ جرمانے جمع کیے گئے ہیں۔پینے کا پانی کار دھونے  باغبانی کے لیےاستعمال کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 رواں ماہ کے شروع میں،واٹر سپلائی کمپنی نے  بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پینے کے پانی کے کفایتی استعمال کی سفارش کی تھی۔ رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ گاڑیاں دھونے، تعمیرات اور تفریحی مقاصد کے لیے پینے کے پانی کے استعمال سے گریز کریں۔

مزیدخبریں