گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم برہم

Mar 25, 2024 | 13:39 PM

ایک نیوز : گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم نے وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ  تین ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کیا جائے ،ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کیلئے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم نے حکم دیا کہ دو ہفتوں میں پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضہ کا حل تیار کیا جائے ، دو ہفتوں میں گیس انفراسٹریکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے۔

مزیدخبریں