ایک نیوز: پرنسپل ایچی سن کالج نےاستعفیٰ دےدیا،مائیکل تھا مسن نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ارسال کر دیا۔
ایک نیوز پرنسپل ایچی سن کالج ایم اےتھامسن مائیکل کےاستعفیٰ کی وجوہات سامنےلےآیا۔
مائیکل تھامسن نے بورڈ آف گو رنر ز کے ممبران کیساتھ اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا،پرنسپل ایچی سن کالج ایم اےتھامس مائیکل نے اسٹاف کے نام خط لکھا۔
خط میں لکھاکہ سکول میں جانبدارنہ معاملات اور سیاسی مداخلت کی وجہ سےاستعفیٰ دیا،گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ معاملات نے گورننس کو خراب کیا ،بعض افراد کی تعیناتی کیلئے ترجیحی سلوک پر اصرار کیا جاتا ہے ۔
خط میں مزیدلکھاکہ سرکاری ملازمت کیلئےصائمہ احدچیمہ نےگورنرپنجاب کوپرنسپل کےفیصلےکےخلاف درخواست دی تھی،صائمہ احد چیمہ کا دو سال قبل اسلام آباد تبادلہ ہو گیا تھاصائمہ احدچیمہ نے بچوں کی سیٹ کے لیے اور بچوں کی فیس معافی کی درخواست دی تھی،پرنسپل نے صائمہ احد چیمہ کی درخواست کی منظوری نہیں دی، گورنر پنجاب نے بچوں کی تین سال کی فیس معاف کردی ،گورنر نے سکول سیٹ ریزرویشن کے حوالے سے تین سال تک فیس معافی کی پالیسی جاری کر دی۔
خط میں لکھاکہ انتہائی بری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ۔
واضح رہےکہ مائیکل تھا مسن کو 2016 میں کالج کا پر نسپل تعینات کیا گیا تھا بورڈ آف گو رنر ز کے ممبران کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر انہوں نے استعفیٰ دیا۔