مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ آئین کےمطابق،عدالت کاتفصیلی فیصلہ 

Mar 25, 2024 | 12:29 PM

ایک نیوز:مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ آئین کےمطابق ہوئی ہے،عدالت نےتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

تیس صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا،پشاورہائی کورٹ کے پانچ رکنی لاجر بینچ نے 14 مارچ کو مختصر فیصلہ سنایا تھا۔
تفصیلی فیصلےکےمطابق پشاور ہائی کورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سنے کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن کا دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے،سنی اتحاد کونسل کی خواتین مخصوص نشست کی حق دار نہیں ہے، مقررہ وقت گزرنےکے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جا سکتی۔

 فیصلہ میں لکھاگیاکہ درخواست گزار کی جانب سے یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ یہ مخصو ص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہو سکتی، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں اس لئے درخواست خارج کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں