قومی اسمبلی میں اپوزیشن ،پارلیمانی لیڈرکامعاملہ،پی ٹی آئی اختلافات کاشکار

Mar 25, 2024 | 11:52 AM

ایک نیوز:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورپارلیمانی لیڈرکےمعاملےپرتحریک انصاف میں اختلافات کھل کرسامنےآگئے۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کےسابق سپیکر اسد قیصر کی لابی متحرک ہوگئی، قومی اسمبلی یہ لابی عمر ایوب کی جگہ اسد قیصر کو اپوزیشن لیڈر بنوانا چاہتی ہے۔سابق سپیکر نے گزشتہ دنوں سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی تھی ۔ اسد قیصر نے ایاز صادق سے ابھی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن نہ جاری کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

ذرائع کےمطابق سپیکر ایاز صادق نے ابھی تک عمر ایوب کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ،تحریک انصاف کے اکثر اراکین زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر بنانے کے بھی مخالف  ہیں۔وہ سنی اتحاد کونسل کے تجویز کنندہ ہیں جس کی قومی اسمبلی میں کوئی نشست ہی نہیں ۔ بیرسٹر گوہر خود پارلیمانی لیڈر بننا چاہتے ہیں ۔ زین قریشی کا بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔

مزیدخبریں