ماسکوحملہ کیس،4ملزمان پرفرد جرم عائد

Mar 25, 2024 | 10:11 AM

ایک نیوز:روس حملےمیں ملوث 4ملزمان کوعدالت میں پیش کردیاگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نےماسکوکنسرٹ ہال حملےمیں ملوث 4ملزمان کوعدالت میں پیش کیا، عدالت نے چاروں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
ماسکوپولیس نےعدالت میں بیان دیاکہ ملزمان نے بے گناہ شہریوں کو گولیاں مار کرقتل کیا، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

واضح رہےکہ سٹی ہال میں جاری کنسرٹ کے دوران دہشتگردی سے ہلاکتوں کی تعداد 143 تک جا پہنچی جبکہ 140 سے زائد زخمی ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں