کاکول اکیڈمی میں فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے29کھلاڑیوں کااعلان

کاکول اکیڈمی میں فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے29کھلاڑیوں کااعلان
کیپشن: Announcement of 29 players for physical fitness camp at Kakul Academy

ایک نیوز: ٹی ٹونٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے29   کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ، کیمپ منگل سے کاکول میں شروع  اور 8اپریل کو اختتام پذیرہوگا۔

ترجمان پی سی بی  کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کیاجائےگا، جس میں ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا ،نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز ، امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔
کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے، کیمپ میں تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے ۔

کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان ، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا شامل ہیں۔
 اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز،مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف، اور محمد عامر شامل ہیں۔