غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری

غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری
کیپشن: The repatriation of illegal Afghans continues

ایک نیوز:غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق 24 مارچ 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 520,692 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

 12 مارچ سے 24 مارچ تک 7186 افغان شہریوں میں 2874 مرد، 1543 خواتین اور 2769 بچے اپنے ملک چلے گئے ،افغانستان روانگی کے لیے 284 گاڑیوں میں 298 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔