ویب ڈیسک:انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ، کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ انڈونیشیا میں اس سے قبل آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور ایک کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا تاہم حالیہ زلزلے سے اب تک کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
انڈونیشین جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث سونامی کا خطرہ بھی نہیں۔
انڈونیشیا میں 6.1شدت کا زلزلہ
Mar 25, 2024 | 00:46 AM