ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی متعدد پروڈکٹس کیلئے نئی سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی۔
کمپنی کی جانب سے آئی او ایس اور آئی پیڈ ورژن کیلئے جاری کی گئی نئی اپ ڈیٹ آئی 17.4.1 آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل ویژن پرو کیلئے ہے۔
ایپل کے مطابق سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں بگز کی مرمت اور سکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں، تاہم کمپنی کی جانب سے اس متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس اپ ڈیٹ میں کونسے بگز اور سکیورٹی مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔
سکیورٹی کونٹینٹ کی تفصیلات کیلئے متعین کمپنی کے ایک صفحے پر بتایا گیا کہ اپ ڈیٹ سے متعلق تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی۔
اپ ڈیٹ کے حوالے سے مخصوص معلومات صرف ایک ہیلپ پوسٹ پر دیکھی گئی جس کے مطابق اپ ڈیٹ کا مقصد ممکنہ طور پر آئی پیڈ میں کیو آر سکین کرنے کے دوران مسائل کا پیش آنا ہے۔