امریکی شہری نے کروز شپ پر فلیٹ خرید لیا

Mar 25, 2024 | 00:11 AM

ویب ڈیسک: گھروں کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ امریکی شخص نے کروز شپ پر اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
دنیا بھر میں گھروں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اسی لیے شاید امریکی شہری کو دلچسپ حرکت سوجھی۔آج ٹیکنالوجی کے دور میں انسان اپنے گھر سے بہت دور بھی زندگی گزارنے کے لیے پیسے کمانے کے ساتھ ساتھ آفس کے کام بھی گھر سے ہی کر سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شخص نے کروز شپ پر ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر خریدنے سے زیادہ سستا ہے۔ امریکی شہری نے ایسا اس لیے بھی کیا ہے تاکہ وہ دنیا کا سفر کر سکے اور ساتھ ساتھ کام بھی کر سکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلز نامی شخص کے اس اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی قیمت 3 لاکھ امریکی ڈالر (8 کروڑ روپے سے زائد) ہے اور اس کی  12 سال کی لیز ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ  237 مربع فٹ کا ہے جس میں کمرہ، بیڈ، ڈیسک اور علیحدہ شاور روم ہے۔

مزیدخبریں