تیونس کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 34 تارکین وطن لاپتا

تیونس کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 34 تارکین وطن لاپتا
کیپشن: 34 migrants missing after boat sinks in sea near Tunisia

ایک نیوز:سب صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے 34 تارکین وطن تیونس کے بحیرہ روم کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے بعد لاپتا ہو گئے، جو اس مہینے کے المیے کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساحلی شہر کی ایک عدالت کے ترجمان فوزی المسمودی نے بتایا کہ کشتی جس میں 38 افراد سوار تھے اسفیکس کے قریب سے روانہ ہوئی تھی اور اٹلی پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی۔

تیونس میں رہنے والے سب صحارا افریقی تارکین وطن گزشتہ ماہ صدر قیس سعید کی ایک آگ لگانے والی تقریر کے بعد سے خوف میں زندگی گزار رہے ہیں، جس میں انہوں نے ان پر آبادی کے خطرے کی نمائندگی کرنے اور جرائم کی لہر پیدا کرنے کا الزام لگایا تھا۔

شمالی افریقی ملک کی ایک کروڑ 20 لاکھ آبادی افریقہ کے دیگر حصوں سے آنے والے اندازے کے مطابق 21 ہزار تارکین وطن کی میزبانی کرتی ہے جو کہ آبادی کا 0.2 فیصد ہے۔