کراچی میں جانوروں کی اموات پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش ، چڑیا گھر جا پہنچے

کراچی میں جانوروں کی اموات پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش ، چڑیا گھر جا پہنچے
کیپشن: کراچی میں جانوروں کی اموات پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش ، چڑیا گھر جا پہنچے

ایک نیوز :چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر کی موت اور ہتھنی کے جوڑوں میں بیماری کی تشخیص کے بعد گورنر سندھ اور وزیر بلدیات صورتحال کا جائزہ لینے چڑیا گھر پہنچ گئے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کی درخواست پر گورنر سندھ اور وزیر بلدیات نے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جانوروں کی خوراک کی بندش اور مسلسل اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کے حوالے سے بیماری کی اطلاعات تھیں، جانوروں کو کھانا نہ دینے کے حوالے سے وزیر بلدیات نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جہاں کوتاہی ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی، یہ ہمارا قدیم ورثہ ہے، چڑیا گھر میں 8 سو سے زائد قیمتی جانور، پرندے موجود ہیں، 5 ڈاکٹرز کی عالمی معیار کی کمیٹی علاج کیلئے تشکیل دی جائے گی۔