ایک نیوز :سستے آٹےکی لائن میں لگے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں آٹے کے پوائنٹ پر رش کے باعث بھگدڑ مچی جس کے باعث 60 سالہ بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ بعدازاں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
دوسرا واقعہ بھکر میں پیش آیا جہاں 66 سالہ الہی بخش آٹے کے حصول کے لیے یونین کونسل میں موجود تھا۔ تفصیلات کے مطابق الہی بخش صبح 6 بجے ہی آٹے کے حصول کے لیے یونین کونسل پہنچا گیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ طویل قطار کے بعد جب الہیٰ بخش کو آٹا ملتے ہی دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جتوئی میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹا اسٹال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی کہ کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آئے وہ بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں اور اس وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ آٹا تقسیم مراکز پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز فوری قائم کریں، رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے، مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں۔