ایک نیوز:پیپلزپارٹی کے رہنمامنظوروسان کاکہنا ہے کہ ملک میں بڑے فیصلے ہوں گے۔لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔
منظوروسان کاکہنا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، نگراں سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لیے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔پیپلز پارٹی چاہتی ہےکہ الیکشن ہوں لیکن حالات کسی اور طرف جارہے ہیں ۔ اگر حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہوں گے تو عام انتخابات کرانا مشکل ہو گا، ہو سکتا ہے کہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہو سکیں۔
رہنماپیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اور بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول الیکشن ملتوی کر کے8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔