سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزاتھانے پرحملے کے مقدمے سےبری

Mar 25, 2023 | 20:32 PM

ایک نیوز:  سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پولیس اسٹیشن پر حملے کے مقدمے سے بری ہو  گئے۔
 انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پراسکیوشن8 سال میں گواہ پیش نہیں کر سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا سمیت 24 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 2015 میں درخشان تھانے میں مقدمہ کیا گیاتھا، ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کا الزام تھا۔

مزیدخبریں