حسنین بہادر دریشک اورعلمدارحسین قریشی اینٹی کرپشن کے ریڈارپرآگئے

Mar 25, 2023 | 19:06 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کے ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ،صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک اورعلمدارحسین قریشی انٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔

اینٹی  کرپشن پنجاب نے سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کو 24 مارچ 10 بجے طلب کیاتھا مگر وہ پیش نہ ہوئے - سابق ایم این اے تحریک انصاف جاوید اقبال وڑائچ اربوں روپے مالیت کے دو پلازے بلدیہ فیصل آباد سے بغیر فیس ادا کئے منظور کرائے ۔ بشیر مال اور فسٹ سٹیپ مال کے نام سے دو غیر قانونی پلازے تعمیر کئے ۔

ترجمان کے مطابق  تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ نے بشیر گارڈن، رائل سٹی اور دی پرل سٹی ہاؤسنگ سکیمیں بھی غیر قانونی طور پر منظور کروائیں اور سرکاری خزانے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا-جاوید اقبال وڑائچ المختار پٹرول پمپ میں حصہ دار ہے،بلدیہ فیصل آباد کو پٹرول کی فراہمی المختار پٹرول پمپ سے ہوتی ہے اور پٹرول میں خورد برد سے بھی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا ۔  جاوید اقبال وڑائچ نے کروڑوں روپے کی کرپشن چیف افسر بلدیہ فیصل آباد عظمت گورایہ کی ملی بھگت سے کی - اینٹی  کرپشن پنجاب نے سابق ایم این اے جاوید اقبال کو 27 مارچ کو طلبی کا آخری نوٹس جاری کردیا -
 جاوید اقبال وڑائچ 27 مارچ کو انٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجائے گا ۔

اینٹی کرپشن کے مطابق سابق صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے سرکاری اراضی پر ناجاذئز قبضہ کررکھا ہے ۔ سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف حسینین بہادر دریشک نے سرکاری اراضی پر گھر بھی تعمیر کررکھا ہے ۔ انٹی کرپشن سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف حسینین بہادر دریشک کو30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ سابق ممبر صوبائی علمدار حسین قریشی نے ریونیوکے عملہ سے ملی بھگت کرکے محکمہ انہار کے قیمتی رقبے کے کلع اور خسران نمبر تبدیل کرکے جعل سازی بھی کی ۔  علمدار حسین قریشی نے محکمہ انہار کی قیمتی اراضی کی ہیت تبدیل کرکے زمین کا فرنٹ پٹرول پمپ کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے میں فروخت کردیا ۔ محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سابق ممبر صوبائی علمدار حسین قریشی کو 27 کو مارچ کو طلب کرلیا-

مزیدخبریں