دہشتگردی کا خطرہ نہیں،افواہوں پر کان نہ دھریں،اعظم سواتی

Mar 25, 2023 | 16:51 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ انشاللہ کسی بھی قسم کہ دہشتگردی کا امکان نہیں ہے،کسی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی مینار پاکستان گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان نے یہاں بھیجا ہے،میں جلسے کے معاملات دیکھ رہا ہوں،ابھی تک لاہور میں سب سڑکیں بند تھیں،میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز سے ملا،اب ہم نے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے،سب کارکنوں کو امید دلاتا ہوں کہ کچھ دیر میں سب سڑکیں کھل جائیں گی،سب لوگ آئیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر نظام کو بدلیں،آج لاہوری بتائیں گے وہ کتنے پرجوش ہیں،لاہور میں کوئی گرفتاری نہیں ہو رہی اس لئے سب پی ٹی آئی بے فکر رہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے مزید کہا کہ پولیس پی ٹی آئی والوں کی معاونت کرے گی،آپ سب اپنی فیمیلز کے ساتھ مینار پاکستان آئیں،سب اس تحریک میں شامل ہوں،پولیس کے تمام ریڈز اب ختم ہو گئی ہیں،مجھے سی سی پی او نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اب کوئی گرفتاری نہیں ہو گی،آج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے،صرف لاہوری نکل آئے تو آج جگہ کم پڑ جائے گی،کسی افواہ پر کان نہ دھریں، آج دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں۔

مزیدخبریں