منی لانڈنگ کیس،محمد خان بھٹی کا مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Mar 25, 2023 | 16:39 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے کی جانب سے 11روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ محمد خان بھٹی سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے،عدالت جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرے۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ایف آئی اے کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے محمد خان بھٹی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں