ایک نیوز: وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ حکام کا سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ،آئی ایم ایف کی شرط پر دوست ممالک سے ڈپازٹ کیلئے تحریری ضمانت دینے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے ڈپازٹ کیلئے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا،دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی دینے کیلئے وقت مانگ لیا،دوست ممالک سے ڈپازٹ کی یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تحریری یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات آگے بڑھیں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیلئے باقی تمام معاملات طے پا چکے۔