پولیس وین میں قید کارکنان نےفواد چودھری کو دیکھ کر نعرےلگادیئے

Mar 25, 2023 | 16:14 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 11 پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیش کیا گیا،پولیس وین میں کارکنان نے فواد چودھری کو دیکھ کر نعرے لگانے شروع کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار کارکنان نے فواد چودھری سے شکایت کی پولیس والے ہمیں نماز پڑھنے نہیں دے رہے۔

فواد چودھری نے کارکنان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ان لوگوں کے نام یاد کر لو،وقت بدلنے میں ٹائم نہیں لگتا۔

کارکنان نے فواد چودھری سے کہا کہ ہمیں رات کو گرفتار کیاہے اور آج عدالت پیش کیا۔فواد چودھری نے کہا کہ آپ کتنے لوگ ہو،کارکن نے کہا کہ ہم 11لوگ ہیں،فواد چودھری نے کہا کہ ہم  آپکی ضمانتوں کا کچھ کرتے ہیں آپ لوگ پریشان نہ ہوں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679742547-3363.mp4

مزیدخبریں