ایک نیوز: اے این ایف نےلاہور،شیخوپورہ اور دیگر علاقوں سے 62 کلو چرس افیون،اور ہیروئن برآمد کر کے8ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور شیخوپورہ موٹر وے ٹول پلازہ ہرن مینار کے قریب 2 کاروں سے 21 کلو 600 گرام چرس اور 14 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔ برآمدشدہ منشیات کو مہارت سے کار کی سیٹوں میں چھپایا گیا تھا ، جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اے این ایف اور اے ایس ایف نے ملتان ائیرپورٹ سےدبئی جانے والےمُلزم سے 2 کلو 83 گرام ہیروئین برآمد کی ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو ہاٹ پاٹ میں چھپایا گیا تھا جس میں پاکپتن کےرہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اے این ایف نے لاہور ڈی ایچ اے فیز 1 کے قریب بروقت کاروائی کرتے ہوئے کار سے 824 گرام ہیروئین برآمد کی ہے۔ جس میں بہاولپور کےرہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم مختلف اقسام کے سرجیکل اوزاروں میں منشیات چھپا کر لندن بھیجنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اے این ایف نے پارسل بکنگ سے پہلے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679742036-6840.mp4
اے این ایف نے ہری پور سے مانسہرہ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 2 مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی ہے جس میں ہری پور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ پلاسٹک کے تھیلوں سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔