ایک نیوز: میانوالی میں معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ صدر میانوالی کی حدود میں پیش آیا ہے۔ میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شوہر نے غصہ میں آکر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دونوں کے گھر کچھ دن قبل بچہ پیدا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ جہانیاں نواحی علاقہ پل 14 پر بھائیوں سے پیسے نا منگوانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا تھا، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔خاتون کی شناخت شگفتہ زوجہ اعجاز کے نام سے ہوئی تھی ۔ ورثا کا کہنا تھا کہ ملزم اعجاز آئے روز اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا، پیسے نہ منگوانے پر اعجاز نے ہماری بہن کو قتل کردیا ہے۔
لاہور کے علاقہ سندر میں نئی نویلی دلہن کو قتل کر نے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق دلہن کے والد کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں مقتولہ کے شوہر عظیم کو ان کی بیٹی کا قاتل نامزد کیا گیا تھا۔
مدعی نے مقدمہ میں کہا ہے کہ میری بیٹی مریم کو اسکے شوہر عظیم نے بے دردی سے قتل کیا تھاجس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےمقتولہ کے شوہر عظیم کو گرفتار کر لیا تھا۔