انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، لڑکے بازی لے گئے

انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، لڑکے بازی لے گئے
کیپشن: Entrance test results announced, boys went wild(file photo)

ایک نیوز: انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ویب سائٹ پر شائع نتائج کے مطابق لڑکے بازی لے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یو ای ٹی لاہور کے زیرِاہتمام صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے نتیجے کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا۔ نتائج کے مطابق ملک حنظلہ سجاد 384 نمبر حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے۔ محمد ابراہیم قریشی 375 نمبروں سے دوسرے اور محمد ابوبکر صدیق فاروقی 359 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔