ایک نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک بھر میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتا ہے، غدار وطن اور ملک مخالف ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی امریکہ سے اوپر سے لڑائی، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔ فارن فنڈنگ سے فتنہ پھیلانے والے کو چھوٹ نہ ہوتی تو آج ملک کی حالت بہتر ہوتی۔ عمران خان کی حقیقی آزادی پوری قوم ڈی چوک پر دیکھ چکی ہے۔ عمران خان فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور ٹیریان نیازی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے۔ یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی آزادی چاہتا ہے۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو،امریکہ سے نہیں ڈرتا سے میری جان کو خطرہ ہے اور امریکہ نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا، عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے،غداروطن مینارپاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لئے استعمال کررہا ہے،پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔