ایک نیوز: ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق شجاع آباد میں پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے فیاض، شہزاد ، عرفان سمیت 13 کارکنان گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متعدد کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن پی ٹی آئی کارکنان روپوش ہو گئے۔
چشتیاں میں بھی پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے۔ پولیس کی جانب سے سٹی صدر رانا عمر اور دیگر عہدے داروں کھر چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق متعدد کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن پی ٹی آئی کارکنان روپوش ہو گئے۔ سابق ایم پی اے ملک مظفر کی گرفتاری کے لئے پولیس متحرک ہے۔
منڈی احمد آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی سٹی صدر مرزا غضنفر بیگ کو گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679735165-6918.mp4
ساہیوال میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے گئے جس میں متعدد رہنما گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ ساہیوال میں سابقہ ایم پی اے حاجی محمد چوہان،سابقہ ناظم وسیم رضوی،سینئر نائب صدر میاں نوید اسلم سمیت متعدد رہنماؤں کے گھر پولیس نے چھاپے مار ے۔ چھاپے کےدواران متعدد رہنما گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری نہیں ہوسکی۔
پنڈی بھٹیاں میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ جس میں پولیس نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ضیغم بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔
سمبڑیال میں بھی پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ سمبڑیال میں پی ٹی آئی کارکن نوید پہلوان اور زاہد گھمن کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھر پولیس داخل ہوتے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سمبڑیال سے تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نا آ سکی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679735966-7395.mp4
کمالیہ میں بھی پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنما سید ثقلین حیدر کاظمی کو عمران خان کے لاہورمینارہ پاکستان جلسہ کے حوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
شکر گڑھ میں پاکستان انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی کنوینر ارسلان حفیظ کے گھر پولیس کا چھاپہ مارا۔ چوہدری ارسلان حفیظ کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری غیر موجودگی میں گھر پر چھاپہ مارا۔امپورٹڈ حکومت ریاستی مشینری کو جلسہ ناکام بناتے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ مرکزی کنوینر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاری اورپولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ چوہدری فرخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سپاہی ھیں آخری قطرے تک جنگ لڑیں گے ۔ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ ایس ایچ او اکرام الحق کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
ظاہرپیر میں بھی پنجاب بھر کی طرح ظاہرپیر میں بھی پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ پولیس نے اب تک تین پی ٹی آئی ورکرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے صدر پی ٹی آئی ظاہرپیر ساجد گل اور اسکے بھائی کو گرفتار کیا ہے۔ جنرل سیکرٹری ظاہرپیر غفاررشید رند کا کہنا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، لاہور جلسہ کامیاب کرائیں گے ۔ آج ایک بڑا قافلہ لاہور روانہ ہوگا ۔
قصور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف سردار محمد حسین ڈوگر، پروفیسر حاجی محمد ڈوگر ، بیرسٹر شاہد مسعود کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ حاجی مقصود صابر انصاری ، مہر محمد سیلم ایڈووکیٹ ، اشفاق کمبوہ اور قیصر ایوب شیخ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پولیس نے بلا وارنٹ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چھاپے مارے ۔حاجی مقصود صابر انصاری اور حافظ احسان الرحمن کے گھر پولیس کی توڑ پھوڑ متعدد کارکن گرفتار کیا ھیا ہے، گرفتار کارکنان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679736444-7759.mp4
چونیاں میں بھی پولیس نےپی ٹی آئی کارکنوں کے گھر پر چھاپے مارے جس میں درجنوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آلہ آباد سے غلام نبی پٹھان، تلونڈی سے رزاق بھٹی چونیاں سے عزیز خان گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ آلہ آباد اور تھانہ سٹی چونیاں بند کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ متعدد کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے کے دوران توڑ پھوڑ کی ۔ ابھی متعدد کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
قائدآباد میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ قائدآباد تھانہ قائدآباد نے پانچ کے قریب کارکنوں کو گھروں سے اٹھا کر نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679736598-1825.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679736598-8069.mp4
ننکانہ صاحب میں بھی پولیس تھانہ بڑاگھر کے بچیکی میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے۔ پولیس نے معروف رائس ڈیلر حاجی عبدالغفور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر پی ٹی آئی کارکنان روپوش ہوگئے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679736683-8410.mp4
احمد پور شرقیہ میں بھی پولیس کے پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابقاحمد پور شرقیہ سے 4 پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں مکی معاویہ صدر پی ٹی آئی اوچ شریف شامل ہیں۔گرفتار پی ٹی آئی ورکرز میں حنیف نائچ اور شریف لبانہ محمد ھراج بھی شامل ہیں۔
ہارون آباد مین پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔سرکل ہارون آباد کی پولیس کسی بھی رہنماء یا کارکن کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679736865-7589.mp4
حافظ آباد میں بھی پی ٹی آئی ورکروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد گرفتار کیا گیا ہے۔ جلال پور کہنہ سے سجاد ظفر چدھڑ کو گرفتار کر لیا گیا۔ رانا ارشاد نواحی گاوں مانگٹ نیچا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رائے امجد بنگٹر ناصر بھٹی سویانوالا اور شمون بھٹی جلال آنا سے گرفتار ہوئے ہیں۔ سابقہ وائس چیرمین باغ کہنہ محمد خان بھٹی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عنصر عباس گرواہ گاؤں مارتھ سے گرفتار ہوئے ہیں۔ سابق کونسلر راۓ مبشر سولنگیں اعوان سے گرفتار ہوئے ہیں۔
امجد بلا کے ڈیرے پر پولیس نےچھاپہ مار کر CCTV کیمرے توڑ دیئے ۔ سابق کونسلر ملک ذوالفقار کے گھر پولیس کا چھاپہ گرفتار نہ ہو سکے۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل سینئر صدر شیخ کامران رفیق کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس نے شیخ کامران رفیق کے گھر کے دروازے توڑ دیئے ۔ کامران رفیق کی گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی پولیس نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ضیغم بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں پولیس کے چھاپے میں پولیس نے ذہنی معذور کو بھی نہ بخشا۔ پولیس نےکالم نگار راؤ غلام مصطفی کی غیر موجودگی میں گھر پر ریڈ کیا۔ معروف کالم نگار کے ذہنی معذور بھائی راؤ مبشر کو گرفتار کرلیا گیا۔ راؤ مبشر ذہنی طور پر معذور ہیں۔جس کا شناختی کارڈ بھی سپیشل پرسن کا ہے۔ سابق ایم این اے شوکت بھٹی کا کہنا ہے کہ پولیس چھاپے مجھ سمیت کارکنان کاحوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ ہر صورت لاہور جلسہ میں پہنچیں گے۔
کالیکی منڈی میںبھی تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہر اور اسکے گردونواح کے کارکنان وعہدیداران کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ کالیکی منڈی نے کاروائی کیلئے ذہنی معذور لڑکے کو بھی دھر لیا ہے۔ ذہنی معذور معروف کالم نگار فیچر رائٹر راؤ غلام مصطفیٰ کا چھوٹا بھائی ہے۔ پولیس راؤ غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرنے آئی تھی عدم موجودگی پر اسکے بھائی کو اٹھا لیا۔ جس پر ضلع بھر کی تمام صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
حبیب آباد اور گردونواح میں پی ٹی آئی ورکروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما چوہدری شہزاد احمد اور سنئیر صحافی چوہدری امجد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ میاں فضل حسین بھٹی کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ پارٹی ورکرز کی غیر قانونی گرفتاری اور چھاپوں پر صحافتی اور تاجر برداری نےپرزور مذمت کی۔ سابقہ پی ٹی آئی ایم پی اے پیر مختار احمد کا کارکنوں کو فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیرپورٹامیوالی میں ڈی پی او بہاولپور کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن محمد صدیق کو تھانہ عنائیتی کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا نواز خان عباسی، راو کاشف علی خان، عزیز الرحمان عباسی اور متعدد کارکنان کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں۔ امن کی دیوار میں روکاوٹ ڈالنے والے کارکنان کو گرفتار کریں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔
تحصیل جنرل سیکرٹری میاں شہزاد آرائیں کا کہنا ہے کہ خانقاہ ڈوگراں میں پولیس کے تحریک انصاف کے راہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ گھروں کے مین گیٹ توڑ دئے۔ایسی ریاستی دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
عمران خان کے مینار پاکستان جلسہ کا ناکام بنانے کے کئے مقامی پولیس نے ماہ رمضان اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ورکروں کے گھروں پر ریڈ کیا ہے. تحصیل جنرل سیکرٹری میاں شہزاد آرائیں کے گھر کا مین گیٹ توڑ کر رات 2 بجے گھر داخل ہوئے۔ گھر کی تلاشی لی اور بعد ازاں واپس لوٹ گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اس طرح کی پولیس گردی کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے۔ انکا کہنا ہےکہ ایسی پولیس گردی جلسہ مینار پاکستان خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے ہمارے ارادے بلند ہیں۔ حقیقی آزادی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔پاکستان کو لوٹنے اور اسے بنانا ریپبلک بنانے والوں کا قوم احتساب کرے گی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679737762-2892.mp4
شیخوپورہ میں بھی پولیس نےچھاپے مار کر پی ٹی آئی کے 50سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کارکنان کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ گرفتاریاں زمان پارک توڑ پھوڑ اور پرتشدد کیس میں تصاویر اور وڈیو کی بنیاد پر کی گئیں ہیں۔ شیخوپورہ میں سابق معاون خصوصی وزیراعلٰی شکیل عطاءورک کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔