چشتیاں: آوارہ کتوں کی بھرمار، بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

چشتیاں: آوارہ کتوں کی بھرمار، بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

ایک نیوز: چشتیاں  انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث شہر بھر اور دیگر مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی اور  متعدد بار آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق چشتیاں  انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو گئی ہے۔  خیابان کالونی میں آوارہ کتوں نے 6 سالہ بچے کو دبوچ لیا اس آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ 

انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔ متعدد بار کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا متاثرہ بچے کے ورثہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کے خلاف نوٹس لیں

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-25/news-1679734556-4910.mp4