لاہور: تیز رفتار کنٹینڑ نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا

لاہور: تیز رفتار کنٹینڑ نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا

ایک نیوز: لاہور سندر کے علاقہ موہلنوال روئی نالہ کے قریب  افسوس ناک ٹریفک حادثہ  تیز رفتار نامعلوم کنٹینڑ نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ موہلنوال روئی نالہ کے قریب  افسوسناک ٹریفک حادثہ  پیش آیا جس میں تیز رفتار  کنٹینڑ نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا ۔حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا۔ 

متوفی کی شناخت اویس ولد منیر کے نام سے ہوئی ہے جو شرقپور شریف کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ریسکیو 1122 نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو پولیس کے حوالہ کر دیا  ہے۔ پولیس نے کنٹینر ڈرائیور اور لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔ 

دوسری جانب کراچی، کالا پل این ایم سی ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جنا ح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیفنس فیز سیون میں بھی ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ڈیفنس خیابان شہباز پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ کار کی زد میں آکر کنٹونمنٹ بورڈ کا ملازم ہلاک ہوگیا جبکہ کار سوار محفوظ رہے۔