پاکپتن: جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے ماں اور دو بھائیوں سمیت 7 افراد کو قتل کر دیا

Mar 25, 2023 | 13:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکپتن میں پل راکھ پر  زمین کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی ماں دو بھائیوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی ماں دو بھائیوں سمیت 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقع تھانہ صدر کے علاقہ چک بڑی راکھ میں پیش آیا۔ ی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔  ریسکیو 1122 اور کرائم سین کی گاڑیاں جائے وقعہ پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اس کے 2 بیٹے 1 بہو اور 4 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں افتخار اسکے بھائی شیرباز، 22 سالہ مفتاح بی بی اس کے بھائی 12 سالہ احد، 14 سالہ احمد،والدہ 35 سالہ آسیہ بی بی اور بشیراں بی بی شامل ہیں۔ 

ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ حقیقی بھائی سرور نے جائیداد کے تنازعہ پر 7 افراد کو قتل کیا۔ڈی پی او پاکپتن نے ملزم سرور کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہے اور  ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پاکپتن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس  لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 
ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزیدخبریں