لاہورکی بڑی سرکاری یونیورسٹی میں تاریکی کے ڈیرے

لاہورکی بڑی سرکاری یونیورسٹی میں تاریکی کے ڈیرے
کیپشن: لاہورکی بڑی سرکاری یونیورسٹی میں تاریکی کے ڈیرے

ایک نیوز: لاہور کی بڑی سرکاری یونیورسٹی میں تاریکی کے ڈیرے ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک ہفتے سے بجلی بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں بجلی بند ہونے سے خواتین کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی متعدد کلاسزملتوی ہوگئیں۔جنریٹرزپریونیورسٹی کے چند ڈیپارٹمنٹ کو بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے۔

یونیورسٹی میں ایک ہفتے سےبجلی نہ ہونے باعث بچیوں کی تعلیم کو حرج ہو رہا ہے۔

ترجمان لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے مطابق تکینکی خرابی کے باعث بجلی بند ہے جب کہ لیسکو نے جلد بجلی بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔بارش کے باعث بجلی بحالی میں تاخیر کا سامنا ہے، مزید 2 روز میں تکنیکی مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔