شعیب ملک نے ایک اور اداکارہ کیساتھ تصویر شیئر کردی

شعیب ملک نے ایک اور اداکارہ کیساتھ تصویر شیئر کردی

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کردی۔

رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی اور انہیں ’بڈی‘ (دوست) کہہ کر سالگرہ کی مبارک باد دی۔یہاں پر بھی شعیب ملک کے مداحوں نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور درمیان میں ثانیہ مرزا کا ذکر لے آئے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے شعیب ملک کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کردیا۔

 واضح رہے کہ شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ ایک میگزین کے لئے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں علیحدگی کی خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے یہ الزام لگایا تھا کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کی وجہ عائشہ عمر اور شعیب کا یہی فوٹو شوٹ بنا ہے۔