نواب ٹاؤن میں فائرنگ،پولیس حراست میں ایک اور ملزم ماراگیا

Mar 25, 2023 | 13:28 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:24 گھنٹوں میں پولیس پارٹی پر دوسرا قاتلانہ حملہ،نواب ٹاؤن میں بھی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک جبکہ 18 گھنٹے قبل مناواں میں بھی سی آئی اے اقبال ٹاؤن پر فائرنگ کر کے ملزمان نے پولیس  حراست میں ایک ڈاکو مارا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس گرفتار ڈاکو علی اعجاز عرف ڈان کے ساتھیوں کی  گرفتاری کے لیے رائیونڈ روڈ پہنچی تو گرفتار ڈاکو علی اعجاز عُرف ڈان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی  فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علی اعجاز عُرف ڈان ہلاک ہوگیا،علی اعجاز عرف ڈان ڈکیتی راہزنی کے پچاس سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔ علی اعجاز نے چند دن قبل ایکسپو سینٹر کے پاس شہری کو دوران واردات فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، ملزم ویلنشیا کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

مزیدخبریں