ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریاں گزشتہ رات سے شروع ہیں تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے مینار پاکستان میں جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے جلسہ گاہ میں بلٹ پروف کنٹینر بھی رکھا گیا ہے،مینار پاکستان میں تحریکِ انصاف کے کارکنان جلسہ گاہ گیٹ نمبر 5 سے ہی داخل ہو سکیں گے۔
جلسہ گاہ میں بڑی تعداد میں کنٹینرز لگا کر سٹیج کی تیاری بھی کی جا رہی ہے،تاہم گڑھی شاہو سے سٹیشن بھاٹی گیٹ اور ضلع کچہری سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستے کو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔