ایک نیوز: پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا چیمپئن بنے آج 31 سال ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم نے پہلی بار 1992 میں آج کے دن ایک بڑا کارنامہ انجام دیا تھا۔میلبرون کا کرکٹ گراؤنڈ اور آج ہی کا دن، جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا تھا۔ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی تھی۔
پاکستان نے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 250 رنز کا ہدف دیا لیکن انگلش ٹیم 227 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 22 شکست دے کر پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ جس میں آل راؤنڈ کارکردگی پر وسیم اکرم میچ کے بہترین رہے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسلے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1992ء کے ورلڈ کپ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔آئی سی سی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ 1992ء میں آج کے دن عمران خان کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزار حاصل کیا تھا۔