کاروباری ہفتے کےدوران ڈالر اور اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا رہی؟

کاروباری ہفتے کےدوران ڈالر اور اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا رہی؟

ایک نیوز: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر تیزی سے گرنے اور سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ نہیں رُک سکا۔

رپورٹ کےمطابق  اس ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔  مجموعی طور پر ڈالر 1 روپے 49 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کے اضافے سے 286 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی اس ہفتے  مندی دیکھی گئی ہے. ہنڈرڈانڈیکس پہلے 41 پھر 40 ہزار کی حد بھی گنوا دی ہے۔  اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1387 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی  ہے جس کے بعد ہنڈرڈانڈیکس 39 ہزار 942 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔