عمران خان کا نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کیس بغیر کارروائی ملتوی

Mar 25, 2023 | 12:05 PM

ایک نیوز: عمران خان کا نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کا نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ کیس کی اگلی سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔

مزیدخبریں