حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی

Mar 25, 2023 | 13:16 PM

ایک نیوز: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ حسان نیازی کی 30 ہزار روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے محفوظ فیصلہ سنایا۔  

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں حسان خان نیازی کی درخواست ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حسان نیازی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ حسان خان نیازی کی ضمانت کی درخواست پر قیصر امام کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ وکیل قیصر امام نے اپنے دلائل میں کہا کہ اے ایس آئی کی درخواست پر 1 بجے ایف آئی آر درج کی گئی۔ حسان خان نیازی پر درج ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ حسان نیازی کا ایک ساتھی پستول لہراتے ہوئے فرار ہوا جبکہ ڈرائیونگ سائیڈ والے آدمی نے دھمکیاں دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزم سے کوئی ریکوری ہوئی ہے؟ وکیل قیصر امام نے بتایا کہ حسان نیازی سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔ عدالت نے مختلف عدالتی فیصلوں کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں