ایک نیوز:احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس پر نیب کے مزید گواہوں کو یکم اپریل کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت کی تو وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے.وزیر اعظم کے مشیر اور اسی ریفرنس کے شریک ملزم احد چیمہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں نیب کے چار گواہوں کے بیانات پر وکلا نے جرح مکمل کرلی.
اس سے پہلے گزشتہ سماعت پر گواہوں نے اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس پر اب جرح مکمل کرلی گئی. گواہوں نے بیان میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں.