ایک نیوز: پی ٹی وی حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دہشتگردی کی دفعات حذف ہونے کے بعد آج پہلی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ خان نے کی۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، مراد سعید، شہریار آفریدی، اسد عمر، فیصل جاوید، پرویزخٹک،علی امین گنڈا پور اور راجہ خرم نواز نے حاضری کی استثنی کی درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ عدالت نے ملزمان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔
آئندہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔