کلر کہار: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

کلر کہار: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

ایک نیوز: کلرکہار کے نواحی گاؤں پیر کھارا مائن ایریا میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 مزدور جانبحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ 
رپورٹ کے مطابق کلرکہار کے نواحی گاؤں پیر کھارا مائن ایریا میں شدید بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی۔ اس مکان میں 8 کے قریب مزدور ہی رہائش پذیر تھے ،چھت گرنے کی وجہ سے 2 مزدور احمد نواز اور ریاض احمد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قائد آباد ضلع خوشاب سے ہے ۔ہارون مائن کی ایمبولینس خراب ہونے کی وجہ سے لاشوں اور زخمیوں کو بیڈ فورڈ ٹرک پر ڈال کر بنیادی مرکز صحت للہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پنڈدادنخان میں بھی پیرکھارا چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات سے جاری بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی تھی۔ جاںبحق ہونے والے دو افراد کی شناخت احمد نواز اور محمد ریاض سکنہ قائدآباد کے نام سے ہوئی ہے۔ دو نعشوں کو ریسکیو عملہ نے للہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی  گاؤں بہلول پور میں اچانک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے  کے نتیجہ میں دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 6سالہ ام ہنی اور سات سالہ احسان کے نام سے ہوئی تھی۔