ایک نیوز: پی ٹی آئی کارکن خبردار ہوجائیں۔ آن لائن فراڈ کا اگلا نشانہ آپ بھی بن سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج رات مینارپاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ جس کی تیاریاں پارٹی کی جانب سے زور وشور سے جاری ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے اور پنجاب بھر سے اب تک درجنوں کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے ایک خطرہ اور بھی منڈلا رہا ہے اور وہ آن لائن فراڈ کا ہے۔ بہت سے جلعساز اس وقت سرگرم ہیں جو انجانی کال کرکے آپ کے عزیزو اقارب کو جعلی کالز کرکے آپ کے پکڑے جانے کی جھوٹی اطلاع دیکر رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ایسے متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جس میں عام شہریوں کے گھروں میں مبینہ طور پر سرکاری افسر بن کر قریبی عزیز کے پکڑے جانے کی اطلاع دی جارہی ہے اور اس کی رہائی کے عوض پیسوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ بہت سے سادہ لوح انسان اپنی قیمتی جمع پونجی ایسے فراڈ عناصر کے سامنے گنوا بھی چکے ہیں۔
پولیس کے اس وقت پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی روشنی میں آپ کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کو کسی مشکوک کال سے اطلاع دی جائے تو اس کی تصدیق لازمی کریں اور سب سے ضروری اپنے حواس پر قابو رکھیں۔ کسی بھی فراڈ کی اطلاع لازمی متعلقہ اداروں کو کریں۔