ایک نیوز: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ ہونے لگا ہے، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 89مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 530 ٹیسٹ ہوئے ہیں جس میں سے مثبت کیسز کی تعداد 89 رہی ہے ۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.52 فیصد ہے چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے لیکن ملک بھر میں کورونا کے 19 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں 266 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 17 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں 473 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 31 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ پشاور میں 112 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ گلگت میں 223 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 مثبت کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔