نیو کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

نیو کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

ایک نیوز:  کراچی میں جرائم کا گراف ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگا۔دوران ڈکیتی قتل کی وارداتیں عام ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق نیو کراچی  میں لوٹ مار کی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ڈاکوؤں سے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کوعباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمی کی شناخت   نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب نارتھ کراچی بابا موڑ صائمہ ویلاز کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق  زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ عبدالمالک  کے نام سے ہوئی ہے اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے  کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مزار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کو قتل کردیا تھا۔ مقتول کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی، وہ  شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔  مقتول وقاص رینٹ کی گاڑی چلاتا تھا ملزمان کی جانب سے گاڑی چھیننے کی کوشش پر مقتول نے مزاحمت کی جس پر ملزمان مقتول وقاص کے سر پر گولی مارنے کے بعد گاڑی لیکر فرار ہو گئے تھے۔